پاکستان کےپانڈا بانڈاوریوروکیخلاف بےبنیادمہم چلائی رہی ہے،وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ اور 750 ملین ڈالر کے یورو بانڈ کا اجرا تمام قابلِ اطلاق قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق کیا گیا۔بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ خودمختار فنانسنگ معاملات سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات کی مسلسل اشاعت و نشریات اور قومی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے اثرات محض عوامی بحث تک محدود نہیں رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں پاکستان کی ساکھ متاثر کر سکتی ہیں اور ملک کے مستقبل کے مالیاتی اقدامات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ صحافت نہیں بلکہ سنسنی خیزی، غلط معلومات اور مخصوص سیاسی مفادات پر مبنی زرد صحافت ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ حکومتِ پاکستان کو قابلِ اطلاق قانون کے تحت غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن رپورٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے حق کا جائزہ لینا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ قومی اسمبلی کی کارروائی کا حوالہ دینا دراصل اس وقت محفوظ راستہ اختیار کرنا ہے جب رپورٹنگ کرنے والا اپنی معلومات کے درست ہونے کے بارے میں پراعتماد نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ صحافتی آداب کا تقاضا ہے کہ خبر نشر یا شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جائے یا کم از کم متعلقہ فریق کا مؤقف ضرور حاصل کیا جائے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ انہوں نے وزارتِ خزانہ سے یہ معلومات حاصل کی ہیں تاکہ قارئین کے سامنے دوسرا مؤقف یا جوابی دلیل بھی موجود ہو۔

 

 

 

 

Back to top button