نوجوان اداکارہ صبا فیصل کو شادی کی آفرز کیوں کرنے لگے؟

معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی ان کو 22 سال کے نوجوان شادی کیلئے پرپوز کرتے ہیں، اگر میں شادی کے لیے ہاں کہوں تو وہ آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر میرا ہاتھ مانگنے آ جائیں، صبا فیصل نے ’’ٹی وی ون‘‘ کے پروگرام میں شرکت کی، اس دوران نامور میزبان نادیہ خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ کی کبھی ایسے مداح سے ملاقات ہوئی جو آپ کو پاگل پن کی حد تک پسند کرتا ہو؟‘ جس پر صبا فیصل نے کہا کہ انہیں آج بھی ایسے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں، اداکارہ کے مطابق ’مجھے آج بھی میسجز آتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ میں 22 سال کا ہوں، اگر آپ ہاں کہیں تو آج ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کا ہاتھ مانگنے آ جاؤں۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟ اداکارہ نے کہا کہ یہ میسجز دیکھ کر ان کے شوہر ہنستے ہیں، اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل سے ان کی شادی کو 40 سال ہوچکے ہیں لیکن آج بھی ان کے شوہر پیغامات کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل اکثر اپنی گھریلو زندگی سے متعلق شکایات کرتی نظر آتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اولاد بہت بڑا فتنہ ہوتی ہے، وہ انسان کو جینا تک سکھا دیتی ہے اور ان کی اولاد نے بھی انہیں اچھی طرح جینا سکھا دیا، ان کا ذاتی خیال ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دیا جانا چاہئے۔ صبا فیصل نے پروگرام میں ماضی میں اپنی بہو اور بڑے بیٹے سلمان فیصل سے اختلافات کے معاملے پر بھی دبے الفاظ میں بات کی اور کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر گھر کی باتیں شیئر نہیں کرنی چاہئیں تھیں لیکن بطور انسان وہ بے بس تھیں اور ان سے غلطی ہوگئی۔
