نوجوان وی لاگر نے اپنی نئی مرسڈیز جلا دی

روسی وی لاگر نے اپنی بالکل نئی مرسڈیز کار کو مکمل طور پر جلاکر راکھ کردیا ہے۔ وہ کمپنی کی بعد ازفروخت سہولیات سے خوش نہیں تھے۔
نوجوان وی لاگر میخائل لیٹوِن نے قیمتی کار جلانے کی روداد یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ میخائل نے دسمبر 2019 کو بالکل نئی مرسڈیز اے ایم جی ، جی 63 خریدی تھی جس کے لیے انہوں نے ایک لاکھ سترہزار ڈالر ( دو کروڑ 72 لاکھ روپے) خرچ کئے تھے لیکن وہ اپنی گاڑی سے مطمئین نہیں تھے اور ان کی مایوسی غصے میں بدل چکی تھی۔میخائل کے بقول اسں نے یہ کار صرف 15 ہزار کلومیٹر تک چلائی تھی اور اس کےبعد کار خراب ہونے لگی۔ گزشتہ دس ماہ سے وہ مختلف ورکشاپ میں آتی اور جاتی رہی۔ کچھ دنوں بعد بار بار اس کی مرمت سے میخائل لیٹوِن تنگ آچکا تھا اور اس نے آخرکار اسے نذرِ آتش کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے منظم انداز میں آگ لگادی۔ ذرائع کےمطابق وہ کار خریدنے کے بعد چار مرتبہ مرسڈیز کے ورکشاپ پر گئے لیکن ان کی گاڑی کی تسلی بخش مرمت نہیں ہوسکی۔ پھر چوتھی مرتبہ کمپنی کے مجاز ورکشاپ نے کار ٹھیک کرنے سے انکار کردیا ۔ اس کے بعد وہ میخائل گاڑی لے کر اپنے ایک دوست کے پاس پہنچے جو مرسڈیز کا ماہر کاریگر تھا۔ اس نے بتایا کہ گاڑی میں بعض پرزے اصل نہیں اور کسی اور دکان سے لے کر لگائے گئے ہیں۔ جس پر اس کا غصہ آخری حد کو پہنچا اور اس نے اپنی مرسڈیز AMG G63 کو ڈرامائی انداز میں خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسے لے کر وہ ایک سنسان جگہ پر گیااور ایندھن چھڑک کر کار کو جلاکر بھسم کردیا۔ اس پورے منظر کو اس نے ڈرون اور دیگر کیمروں سے فلمبند بھی کیا ہے۔ جلتی ہوئی کار کو دکھاتے ہوئے اس نے ڈرامائی روسی میوزک کا استعمال بھی کیا ہے۔ تاہم اس واقعے پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بعض نے اسے درست قدم قرار دیا جبکہ اکثریت نے کہا کہ وہ اپنا نقصان کم کرنے کے لیے اس کار کو فروخت کرسکتا تھا۔ جبکہ بعض نے اسے مشہور ہونے کا ذریعہ کہہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button