نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے مقدمے میں ایک سال قید

اپنی پنجابی شاعری اور کرکٹ‌ کے لیے مشہور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 میں پیش آنے والے کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت پر ایک سال قید کی سزا سنا دی، نوجوت سنگھ سدھو کو پہلے دی گئی سزا پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت بھارتی عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ جسٹس اے ایم کھانولکر اور ایس کے کول نے کی۔
نوجوت سنگھ سدھو پر 1988 میں روڈ حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کانگریس کے بھارتی پنجاب کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کو پہلے اس مقدمے میں ایک ہزار روپے کے جرمانے کے ساتھ بری کردیا گیا تھا تاہم حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین نے عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے نوجوت سنگھ سدھو کی سزا بڑھاتے ہوئے انہیں ایک سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ’ہم محسوس کرتے ہیں کہ ریکارڈ میں بظاہر غلطی سامنے آئی ہے، لہٰذا ہم نے سزا کے معاملے پر نظرثانی کی درخواست کی اجازت دی جبکہ عائد جرمانے کے علاوہ ہم ایک سال کی مدت کے لیے قید کی سزا دینا مناسب سمجھتے ہیں۔

Back to top button