ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر
نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے سے متعلق درخواست عدالت میں دائرکر دی گئی جس کا مقصد ملزم کے نیم پاگل ہونے کی وجہ سے جرم میں ریلیف حاصل کرنا ہے۔
نورمقدم قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی ۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی عدالت میں درخواست دائرکر دی ، وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر چیک اپ کرنے کی بھی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:قوم کوعمران خان کا احسان مند کیوں ہونا چاہیے؟
وفاقی دارالحکومت کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا ، نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا۔
