نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے،تصورناکام ہوچکا،ن لیگ،پی ٹی آئی متفق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر اور ن لیگ کے بیرسٹر ظفراللہ خان نے اتفاق کیا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے اور نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔

 بیرسٹر علی ظفر  کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  نگران حکومتوں کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ نگران حکومتیں نیوٹرل ہوں گی اور صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نگران حکومتیں ناکام رہی ہیں۔

بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ نگران حکومتیں تباہی ہیں، آئینی ترمیم کے ذریعے نگران حکومتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کردیا جائے۔

Back to top button