ثنا یوسف قتل کیس : ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے کہا ہے کہ ملزم عمر حیات کو 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
دوران سماعت عدالت میں ملزم عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے سکرین شاٹس پیش کیے گئے۔
پنکی کن سیاسی خاندانوں میں اموات کے بعد گرفتار کی گئی؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔دوران سماعت ملزم نے کہا تھاکہ اس نے ثناء یوسف کو قتل کرنے کا کوئی اعتراف یا کوئی انکشاف نہیں کیا۔
ملزم عمر حیات کا کہنا تھاکہ میرا ثناء یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔
اس پر جج نے استفسار کیاکہ دوران تفتیش ثناء یوسف کے فون سے کاکا کے نام سے ایک نمبر سامنے آیا تھا،موبائل فارنزک کےبعد نمبر آپ کا نکلا،اس پر کیا کہیں گے؟اس پر ملزم عمر حیات نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے بغیر کوئی جواب نہیں دےسکتے ہیں۔
