نگران وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان عبداللہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے دوران قریبی برادرانہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کےتعلقات مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی تعاون سےجڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے احترام رکھتے ہیں۔

Back to top button