امریکہ نے ایران کو دہشتگردی کا بڑا سپانسر قرار دیدیا

امریکہ نے ایران کو خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت اقدام ہے۔منگل کو ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔پاکستان نے ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تہران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔بعد ازاں پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان بھی کر دیا۔اس سے قبل گزشتہ دنوں ایران نے عراق اور شام پر بھی میزائل حملے داغے تھے۔

Back to top button