نیب میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کے تبادلے

نیب میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد عامر بٹ کو نیب سکھر سے نیب کراچی میں تعینات کر دیا گیا، صلاح الدین مغل کو کراچی سے راولپنڈی نیب میں تعینات کیا گیا ہے۔
محمد رضوان سومرو کا کراچی سے نیب خیبرپختونخوا میں تبادلہ کر دیا گیا، محمد رفیع کا نیب ملتان سے سکھر تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد سہیل کامران اور محمد نصر اللہ کا نیب ملتان سے نیب خیبرپختونخوا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
