انمول پنکی کے گھر والے بھی منشیات فروشی میں ملوث نکلے

 

 

 

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے اہل خانہ کے بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، جب کہ اس کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کے 3 بھائی ریاض بلوچ محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں،شوکت بخش منشیات فروشی کےلیے خاص کارندہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروش پنکی کیس پر ایکشن، تفصیلی رپورٹ طلب

تفتیشی حکام کاکہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کےتحت مقدمات درج ہیں،ملزم شوکت بخش 2024ء میں کراچی کے بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔جب کہ ریاض بلوچ اور ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Back to top button