نیب کا شہبازشریف کو شوکت خانم سے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ

اپوزیشن لیڈ شہباز شریف کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد نیب نے شہبازشریف کو آغا خان یا شوکت خانم سے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نیب پیشی پر شہباز شریف حفاظتی ماسک اور گلوز پہنے ہوئے تھے، شہباز شریف کو ٹیبل پر شیشے کی سہولت بھی فراہم کی گئی اسکے علاوہ ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسی مثالیں موجود ہیں جن میں دو مختلف لیبارٹریز کے ٹیسٹ مختلف آئے ہیں۔ شہبازشریف کی پیشی کے دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا تھا، اس لئے انہیں آغا خان یا شوکت خانم سے دوبارہ ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے سوال جواب کرتے رہے، شہبازشریف کا رات و رات کورونا ٹیسٹ مثبت آجانا ایک معمہ ہے اور قابل تفتیش سوال ہے۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکےان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران احمد خان نیازی اور نیب ہوں گے۔ پریس کاانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہبازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے جس پر ان کاکہنا تھا کہ قوم سے شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد آج صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو ماڈل ٹاؤن میں موجود رہاش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ تا ہم اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شہبازشریف کو کرونا ان کے نیب پیشی کے دوران لگا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button