نیم گرم دودھ گہری نیند میں مددگار قرار
لوگوں کو عام طور پر گہری نیند کے لیے ادویات لینا پڑتی ہیں جبکہ کچھ تو نشوں تک کے عادی بن جاتے ہیں لیکن ایک چھوٹی سی عادت کو اپنا کر اس میں بڑا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سونے سے قبل گرم دودھ پی کر ہم گہری نیند کے مزے لے سکتے ہیں، ماہرین کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ دودھ میں کئی طرح کے امائنو ایسڈز ہوتے ہیں جو اہم پروٹین کی تشکیل کرتےہیں۔
یہ پروٹین مختلف طریقوں سے نیند لاتے ہیں، ماہرینِ نفسیات کے مطابق جب ماں یا باپ بچے کو نیم گرم دودھ کا ایک گلاس پیش کرتے ہیں تو وہ اسے نفسیاتی طور پر والدین کی آغوش، محبت اور سکون کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔
اس طرح بچوں پر دودھ کا ایک نفسیاتی اثر ضرور ہوتا ہے، نیم گرم دودھ پینے سے رات کو بے چینی کا احساس بھی کم ہوتا ہے، امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق ٹرپٹوفین نیند اور سکون والے ہارمون میلاٹونِن کو بڑھاتا ہے۔
