نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے لہ منظوری دیدی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا، قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے بجلی کی چوری اور لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

Back to top button