ن لیگ نے ملک بھر سے 2300امیدواروں کے انٹرویوز کئے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ الحمدللہ مسلم لیگ ن نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا۔ملک بھر سے 2300سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز کئے
سابق وزیراطلاعات کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔انتخابی امیدواروں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔
