واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ میں بگ کی موجودگی کا انکشاف

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جن میں سے متعدد ویب ورژن میں بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔
مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ میں گزشتہ ماہ ایک بگ کے نتیجے میں ہیکرز کو صارفین کی فائلز پڑھنے کا موقع مل گیا تھا۔ سیکیورٹی کمپنی پریمیٹر ایکس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس بگ سے وہ افراد متاثر ہوئے ہوں گے جو ونڈوز یا میک میں واٹس ایپ کو آئی فون سے منسلک کرکے استعمال کرتے ہوں گے۔
محققین نے واٹس ایپ کے سی ایس پی میں کمزوریاں دریافت کیں جس کی مدد سے مشبہ پیغامات اورلنکش کراس سائٹ اسکرپٹنگ استعمال کرکے بھیج کراکاﺅنٹ پرکنٹرول حاصل کیا جاسکتا تھا۔محققین نے ان کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کرایسے نقصان دہ کوڈز بھیج کر دوسرے صارف کے کمپیوٹرکی لوکل سسٹم میں فائلز کوپڑھنے میں کامیابی حاصل کی اور یہ اس وقت نقصان دہ ہوسکتا ہے جب مشین میں حساس دستاویزات محفوظ ہوں۔انہوں نے اس مقصد کے لیے ایک لنک پریویو کے ساتھ ایک بینر تیار کرکے بھیجا جس میں ایک نقصان دہ لنک دیا گیا تھا۔
5e3ad18f99359انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کو اس طرح کی کمزوریوں سے بچنے کے لیے گوگل کے کرومیم براﺅزرپلیٹ فارم کے پرانے ورژن کو استعمال نہیں کرنا چاہیے، اسی طرح وہ صارفین جو آئی فون کی مدد سے ڈیسک ٹاپ ایپ پرواٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، انہیں یہ دونوں اپ ڈیٹ کرلینی چاہیے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والیفیس بک نے بھی بگ کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس پرکنٹرول کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button