وزیراعظم نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کے نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے،
ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا، اسد عمر نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہونگے۔
وزیراعظم نے پارٹی تنظیمیں توڑ دیں، اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر اظہار برہمی، نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا، 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button