وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ پٹیشن واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ہے، عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کرنا تھی،
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے لہٰذا وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔
پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، اور بعد میں درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔
تاہم عدالت کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لے لی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کرلیا گیا، عدالت نے عمران خان کیخلاف درخواست رٹ پٹیشن واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Back to top button