وزیرتوانائی محمد علی نے پیٹرول لیوی پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا
سینیٹراعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی توانائی کااجلاس ہوا ۔وزیرتوانائی محمد علی نے کمیٹی کو بتایا کہ پیٹرول سیکٹرپر بھی ٹیکسز بہت زیادہ ہیں۔60روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔ایف بی آر انکم ٹیکس خود وصول کرے،بلز میں نہ ڈالے۔ملک میں کراس سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا۔پاور سیکٹر میں فکسڈ چارجز ہونے چاہئیں۔اس طرح سردیوں اور گرمیوں کے ریونیو میں فرق نہیں پڑے گا۔
وزیرتوانائی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بجلی کی چوری کو قابل گرفت جرم بنارہے ہیں۔آرڈیننس پردستخط ہوچکے ہیں۔جلد ہی لاگو ہو جائے گا۔ڈسکوز سے حکومت کی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔ٹرانسمیشن لائنز میں پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لائیں گے۔