وزیر آباد میں PTI ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے کارکنوں نے پی پی-51 وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے کی ہونے والی ووٹ چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی کے لوگوں کی جانب سے کی بیگوں کی چوری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عادل چھٹہ اور عطااللہ تارڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘بیگ کی سیل بھی توڑ دی گئی تھی اور پی ٹی آئی کے لیے ووٹ چوری کرنے کے منصوبے میں پولیس بھی ان کا حصہ تھی’۔
مریم نوازنے ٹوئٹر پر مزید ویڈیوز بھی جاری کیں، جن کو انہوں نے ‘بم شیل ویڈیوز’ قرار دیا، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن دو افراد کو روک رہے ہیں جو مبینہ طور پرپولنگ اسٹیشن سے ووٹوں کا بیگ چوری کر کے لے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ سرعام دھاندلی ہے’ اور دعویٰ کیا کہ یہ سب پی ٹی آئی کی ایما پر کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ووٹوں کا بیگ پڑا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ‘انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے انہیں فرار ہونے نہیں دیا، رینجرز بھی وہاں موجود تھی’
