وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔
باخبر ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں قائد مسلم لیگ نوازشریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔
