وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ‘نازیبا ویڈیو’ کا لائک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج صبح جب میں اٹھا تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نہایت ہی نازیبا، بیہودہ ویڈیو کو میرے اکاؤنٹ سے لائک کیا ہوا تھا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کےلیے بڑی افسوس ناک، شرمناک اور تکلیف دہ بات ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا یا ٹوئٹر اپنے جاننے والوں سے بات چیت کا ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس انسان نے یہ کردیا۔
https://twitter.com/waqyounis99/status/1266180048492482560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1266180048492482560%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1132618
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ہوچکا ہے اور یہ انسان تو باز نہیں آئے گا لہٰذا میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد میں سوشل میڈیا پر نہیں آؤں گا کیوں کہ مجھے میرے گھر والے زیادہ عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے اور اگر کسی کو اس بات سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘وقار یونس’ کے نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوا تھا جس کی وجہ ان کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے لائک سیکشن میں ایک نازیبا ویڈیو کو لائک کرنا تھا۔
اگرچہ یہ ویڈیو مارچ 2019 میں ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی تاہم وقار یونس کے اکاؤنٹ پر حالیہ لائک میں یہ سب سے اوپر نظر آرہی تھی۔ اس ویڈیو کو قومی کرکٹر کے اکاؤنٹ سے لائیک کیے جانے کے بعد سے ٹوئٹر پر ایک وقار یونس کے نام سے ٹرینڈ چلنے لگا اور صارفین ایک دوسرے سے یہ کہتے نظر آئے کہ وقار یونس کے لائیک سیکشن کو کوئی نہ دیکھے۔ تاہم اس موقع پر بھی کچھ صارفین نے میمز کا سہارا لیا اور مختلف میمز شیئرز کیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ٹوئٹر پر وقار یونس کے 17 لاکھ سے زائد فولورز ہیں جب کہ وہ خود صرف 106 لوگوں کو فالو کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button