ٹاروباٹیسٹ کاچوتھا روز،پاکستان کی  ویسٹ انڈیزکیخلاف  بیٹنگ جاری

ٹاروباٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے9وکٹوں کے نقصان پر108رنزبنالئے۔

ٹروبا میں برائن لارا سٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔

کیمار روچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز اسکور کیے۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Back to top button