ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتا،سچ بولتاہوں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے، بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واپس جاتے ہوئے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا اشارہ وزیراعظم کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے کہا تھا جو لوگ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ان کی ن لیگ میں کوئی جگہ نہیں ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد اپنے کچھ دوستوں سے ملنے کیلئے آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کیساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
، اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا ن لیگ سے راہیں الگ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
