ٹرمپ کے ٹوئیٹر اکائونٹ کی بحالی کھٹائی میں کیوں پڑ گئی؟

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر کی خریداری کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ بحال کر دیا گیا تھا لیکن اب انکشاف ہوا کہ نیا طریقہ کار غیر واضح ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار اکائونٹ کی بحالی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان افراد میں شامل ہیں جن کا اکاؤنٹ کپیٹل ہل پر حملے کے بعد ٹوئٹر کی سابق انتظامیہ نے بند کر دیا تھا جبکہ ایلون مسک سودے سے قبل ایسا اشارہ دے چکے تھے کہ ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ٹوئنٹر اب سمجھدار ہاتھوں میں ہے‘‘، ٹوئٹر انتظامیہ اس معاملے کو بغور دیکھ رہی ہے کہ آیا ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کریں گے یا نہیں اسی طرح اور بھی کئی ایسے لوگ ہیں جن کے اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے۔
قوانین کی خلاف ورزی پر بند ہونے والے اکاؤنٹس کی ممکنہ بحالی کے معاملے کو ایلون مسک کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے پلیٹ فارم کو سب کے لیے ’اظہار کے لیے آزاد‘ پلیٹ فارم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد صارفین کو امید تھی کہ جلدی کوئی بڑا قدم سامنے آئے گا تاہم اب ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ابھی کچھ وقت لگے گا۔‘

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹ تب تک بحال نہیں کرے گا جب تک بحالی کے عمل کو واضح نہیں بنا لیا جاتا اور اس میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ان حالات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی التوا کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے حالانکہ آنے والے چند روز سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں کیونکہ آٹھ نومبر کو مڈٹرم انتخابات ہو رہے ہیں۔ جب سے ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے تب سے ڈونلڈ ٹرمپ کہتے آئے ہیں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر رہنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

تاہم سابق صدر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مالی مسائل کا سامنا ہے اور سیاسی مبصرین کا ماننا ہے وہ ٹوئٹر کی طرف آنے پر زیادہ مزاحمت کا مظاہرہ نہیں کر سکیں گے جو ایک عالمی نوعیت کا پلیٹ فارم ہے۔ خیال رہے 29 اکتوبر کو پاپ گلوکار کانیے ویسٹ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ سوال اٹھنا شروع ہو گئے تھے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی بحال ہوگا؟ ویسٹ جن کو یے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا اکاؤنٹ یہود مخالف پوسٹس کے الزام کے تحت معطل کیا گیا تھا۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ٹوئنٹر اب سمجھدار ہاتھوں میں ہے، ٹوئٹر اس معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں کہ آیا ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کریں گے یا نہیں اسی طرح اور بھی کئی ایسے لوگ ہیں جن کے اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے۔

قوانین کی خلاف ورزی پر بند ہونے والے اکاؤنٹس کی ممکنہ بحالی کے معاملے کو ایلون مسک کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے پلیٹ فارم کو سب کے لیے ’اظہار کے لیے آزاد‘ پلیٹ فارم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد صارفین کو امید تھی کہ جلدی کوئی بڑا قدم سامنے آئے گا تاہم بدھ کو ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا کہ ’ابھی کچھ وقت لگے گا، نہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹ تب تک بحال نہیں کرے گا جب تک بحالی کے عمل کو واضح نہیں بنا لیا جاتا اور اس میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Back to top button