اداکارہ مایا علی عرب دنیا کے مقبول ترین ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کو عرب دنیا کے مقبول ترین ڈسٹنکٹو Distintive انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا، یاد رہے کہ اس سے قبل 2020 میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سُپر سٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز سالانہ ایوارڈز کی ایک ایسی تقریب ہے جس میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں، اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

Back to top button