اداکارہ صحیفہ جبار نے طلاق کی خبروں پر کیا ردعمل دیا؟

اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اور زندگی کی مصروفیات بڑھنے کی وجہ سے آج کل وہ اپنے شوہر دور ہیں۔ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں وائرل ہونے کے بعد واضح کیا کہ ان کے درمیان کسی طرح کا کوئی تنازع نہیں، اداکارہ نے انسٹا گرام سٹوریز میں کہا کہ ان کے اور شوہر خواجہ خضر حسین کے درمیان کسی طرح کے کوئی اختلافات نہیں، وہ اپنے اپنے منصوبوں اور کاموں کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور ہیں۔
صحیفہ جبار کے مطابق انکے شوہر اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کیلئے کینیڈا میں ہیں اور ان کی پریشانی ختم کرنے کیلئے انکے پاس بہترین کلاس فیلوز موجود ہیں، صحیفہ نے بتایا کہ وہ بھی کینیڈا جانے کے لیے اپنے ویزا کا انتطار کر رہی ہیں، تاہم وہ خود کو مصروف رکھنے کے لیے شوبز کے کاموں میں لگی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں واضح کیا کہ لوگ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق پریشان نہ ہوں، ان کی زندگی پہلے سے زیادہ بہتر اور پرسکون ہے، ایک اور اسٹوری میں بتایا کہ حال ہی میں جب انہوں نے بازوں پر بنے ایک ٹیٹو کو ہٹوانے کی ویڈیو شیئر کی تو ان کے مداحوں نے سمجھا کہ شاید ان کی طلاق ہوچکی ہے، جس وجہ سے ہی وہ ٹیٹو ہٹوا رہی ہیں۔
صحیفہ جبار نے لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انہوں نے ٹیٹو کو ہٹوانے کی ویڈیو شیئر کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی وہ ٹیٹوز کو ہٹوانے کی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں لیکن پہلے لوگوں نے کبھی ان کی زندگی سے متعلق ایسا نہیں سوچا۔ اداکارہ نے لکھا کہ اس بار ان کی جانب سے ٹیٹو ہٹوانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر لوگوں نے سوچا کہ شاید ان کی شوہر سے علیحدگی یا طلاق ہوچکی ہے، جس وجہ سے وہ ٹیٹو ہٹوا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان پہلے سے زیادہ اچھے تعلقات ہیں اور ان کی زندگی پرسکون گزر رہی ہے، البتہ وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے دور ہیں۔ صحیفہ جبار نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگ اطمینان رکھیں، وہ شوہر کے چہرے کا ٹیٹو نہیں ہٹوا رہی ہیں، خیال رہے کہ صحیفہ جبار نے 6 دسمبر 2017 کو دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی اور شادی کے تقریباً 3 سال بعد انہوں نے ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔
