صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کےلیے ایک امتحان تھی،تاہم ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گازلا  کو نشانہ بنانے جارہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم تیزی سے ایرانی فوج کو تباہ کررہےہیں،آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم آج رات بھی ایران پر حملے کررہےہیں،میرا خیال ہے معاہدہ کرنا ممکن ہے،ایران کی ناکہ بندی بمباری سے زیادہ فائدہ مند ہے،ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت کو ختم کردیا۔

ٹرمپ کے ہرمز بارے بیانات نے مشرق وسطیٰ میں آگ کیسے لگائی؟

صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں جن ممالک کے تحفظ میں ہم مدد کررہے ہیں، وہ اس کے اخراجات کی ہمیں ادائیگی کریں۔

 

Back to top button