ٹوئٹر کے پرندے والے پرانے لوگو کو واپس لانے کا طریقہ جان لیں

ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (یا جسے اب ایکس کا نام دیا گیا ہے) کو گزشتہ دنوں ری برانڈ کیا گیا تھا جس کے دوران اس کا مشہور پرندے کا لوگو (logo) بھی تبدیل کر دیا گیا۔

پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں پرندے کی بجائےایکس لوگو کو استعمال کیا گیا اور پھر یہ تبدیلی اینڈرائیڈ ایپ میں کی گئی۔ویسے تو موبائل ایپ میں کی جانے والی تبدیلی پر صارفین کچھ نہیں کر سکتے مگر ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ضرور اس کے مشہور لوگو کو واپس لانا ممکن ہے۔

جی ہاں واقعی ایک طریقے سے پرندے کا لوگو واپس لایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کرومیم پر مبنی ویب براؤزر جیسے کروم، ایج یا اوپیرا استعمال کر رہے ہیں تو ایک ویب ایکسٹینشن ‘ twitter_icon_x_to_bird ‘ سے ایکس لوگو کو پرندے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس نئی ایکسٹینشن کو اب تک 10 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے کافی مثبت رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس ایکسٹینشن کو کروم ویب اسٹور پر جاکر تلاش کیا جا سکتا ہے اور وہاں اسے تلاش کرکے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 24 جولائی کو ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے اس فیصلے کی وضاحت اس پلیٹ فارم پر اپنے ایک میسج میں کی تھی۔

Back to top button