ٹوئیٹس میں الفاظ کسی اور کے ، سوچ میری ہوتی ہے

اکثر تنازعات کی زد میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق انکشاف کیا کہ ٹوئٹس میں سوچ تو ان کی ہوتی ہے لیکن الفاظ کسی اور کے استعمال میں‌ لائے جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے دوران پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھو‌ں‌ نے ٹوئٹس میں شامل نامناسب الفاظ اور الفاظ کے انتخاب پر بات کی۔اداکارہ وینا ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ جو کچھ ٹوئٹرپر ہوتا ہے وہ ٹوئٹر پر رہنا چاہئے، وسیم بادامی کے شو میں نہیں لایا جانا چاہئے ، میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہر ایک کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے۔

اس پر میزبان نے سوال کیا کہ ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے لیکن کیا آپ کے الفاظ کا انتخاب بہتر ہو سکتا ہے؟ میں آپ کی سوچ پر بات نہیں کررہا جس پر وینا ملک نے کہا کہ ’اگر آپ رات کو رات نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے؟ اندھیرا ہے۔

میزبان نے پھر پوچھا کہ آپ کیا کریں گی اگر سامنے والا بھی یہی چیز کرے ؟ جس پر وینا ملک نے کہا کہ ’سامنے والوں کا تو کام ہی یہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میرے الفاظ ابھی بھی بہت مناسب ہیں دراصل حقیقت کہیں زیادہ تلخ ہے۔

پروگرام کے دوران وسیم بادامی نے وینا ملک سے پوچھا کہ ’یہ جو آپ لکھتی ہیں ٹوئٹر پر، یہ آپ کی سوچ ہوتی ہے؟‘اس پر وینا ملک نے کہا کہ ’ہاں یہ سوچ میری ہو سکتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ الفاظ بھی میرے ہوں جس پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

Back to top button