ٹویٹر نے ایموجی کا آپشن پیش کردیا

دیگر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح اب ٹویٹر نے بھی ایموجی پیش کردیئے ہیں جنہیں پیغامات کا حصہ بنایا جاسکے گا۔
اس طرح صارفین کسی بھی گفتگو کے تھریڈ میں اپنے احساسات اور جذبات ایموجی کی صورت میں داخل کرسکیں گے۔ اس موقع پر ٹوئٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب براہِ راست پیغام خواہ وہ متن کی صورت میں ہو یا میڈیا کی شکل میں، ایموجی کو فوری طور پر شامل کرنا بہت آسان ہے۔ جس جگہ ایموجی لگانی ہو وہاں کرسر لائیں تو دل اور جمع کے نشان کا آئکون نمودار ہوگا۔ یا پھر فون پر ایموجی لانے کےلیے ڈبل ٹیپ کیجئے اور پاپ اپ آئکون میں سے کوئی بھی ایموجی منتخب کیجئے۔
Say more with new emoji reactions for Direct Messages!
To add a reaction, click the ❤️➕ icon that appears when you hover over the message on web or double tap the message on mobile and select an emoji from the pop-up.
For more about DM reactions: https://t.co/sdMumGDBYl https://t.co/QxMVmGt8eY
— Support (@Support) January 22, 2020
آپ کسی بھی وقت اسے ہٹاسکتےہیں اور یہ تمام شرکاء کے پیغام سے بھی ہٹ جائے گا خواہ ان کی تعداد ہزاروں میں ہی کیوں نہ ہو۔ کسی بھی ٹویٹ کے رد عمل میں آپ ٹیپ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ کس کس نے آپ کے پیغام میں اپنا ایموجی اظہار کیا ہے۔ اسی طرح ایموجی چلتی رہے گی اور اس کا اظہار آپ کی لسٹ میں موجود ہر فرد تک پہنچتا رہے گا۔
گزشتہ برس اکتوبر میں ٹوئٹر نے پہلی بار اس کا عندیہ دیا تھا جسے تجزیہ نگاروں نے محسوس کیا تھا۔ ٹویٹر کے مطابق اب ایموجی کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔ ٹویٹر نے اس سے قبل ایموجی ری ایکشن شامل کرنے کے منصوبے بنائے تھے لیکن وہ روبہ عمل نہ ہوسکے۔
اب دنیا کی مشہور ایپس اور سوشل میڈیا میں ایموجی کے استعمال اور مقبولیت کے بعد ٹویٹر نے حتمی طور پر انہیں داخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس کےلیے صارفین کو ٹویٹر کا نیا ورژن انسٹال کرنا ہوگا۔
