سونے سے قبل نیم گرم پانی پینے کے فوائد

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ نہار منہ نیم گرم پانی پینا آپ کی صحت کےلیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اگر اس عمل کو تواتر سے کیا جائے تو آپ بے شمار امراض سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ اسی طرح رات کو سونے سے پہلے بھی نیم گرم پانی پینا صحت کےلیے فائدہ مند ہے۔
نظام ہاضمہ میں بہتری:
نیم گرم پانی نظام ِہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا دیتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ پانی نظام میں پھنسے ہوئے ذرات کو بھی جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دراصل یہ حقیقت ہے کہ رات کے وقت نظام ہاضمہ کمزور پڑ جاتا ہے لیکن نیم گرم پانی کے استعمال سے ہاضمے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔
خون کا بہاؤ بہتر بنائے:
نیم گرم پانی جسم میں موجود مختلف قسم کےجراثیم اور زہریلے مواد کو ختم کرکےخون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ۔
جسمانی وزن میں کمی:
ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت نیم گرم پانی پینے سے نہ صرف کھانے کو تکڑوں میں توڑ دیتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ بھی صحیح سے کام کرتا ہےجس سے ممکنہ طور پرجسمانی وزن میں کمی ہو جاتی ہے۔

بے چینی اور ڈپریشن کامؤثر علاج:
اگر کوئی شخص سونے سے قبل پانی پینے سے گریز کرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن بڑھ جاتا ہے اور سونے میں بھی بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اگر رات سونے سے قبل نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف آپ کے جسم سے پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پُر سکون نیند بھی آئے گی۔
