ٹڈی دل حملہ : امریکی ادارے نے خظرے کی گھنٹی بجادی

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہےکہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتا ہے۔
ٹڈیوں کےحملوں سے پریشان کسانوں کےلیے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ہے۔ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہےکہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کےلیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹر میں 1000 انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ 2 گرام خوراک کھاسکتاہے۔ رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔
فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ موسلا دھار بارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔ دوسری جانب سندھ آباد گار بورڈ کے رہنما محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی تخمینے کے مطابق 50 فیصد فصل متاثر اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں شدید غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے، وفاق اور صوبوں میں ٹڈیوں کے معاملے پرکوئی رابطہ نظر نہیں آتا، ٹڈیوں کو مون سون میں کنٹرول نہیں کیا گیا تو پھر یہ فیلڈ میں کنٹرول نہیں ہوسکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button