ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں زخمی

گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم عبائیہ موٹرسائیکل میں پھسنے سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب عائشہ اکرم کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔

حادثے کا شکار ہونے پر عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آ گیا اور انہیں جسم پر بھی بھاری چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار جا رہی تھیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے تقریباً 200 افراد نے دست درازی کی۔

Back to top button