ٹی وی چینلز کو اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر نوٹسز جاری

پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز کو اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر نوٹس جاری کردیے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک ٹوئٹ میں پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’’پیمرا نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو دوبارہ نشر کرنے نجی ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پیمرا کی جانب سے مفرور ملزمان کے بیانات و انٹرویوز نشر کرنے پر پابندی کے باوجود پاکستانی ٹی وی چینلز نے اسحاق ڈار کا انٹرویو چلایا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بی بی سی کے پروگرام ’’ہارڈ ٹاک‘‘ میں شرکت کی جہاں میزبان اسٹیفن سیکر نے ان سے تیز و تند سوالات کیے ۔


اسحاق ڈار کو دوران انٹرویو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ صحافی کے تند و تیز سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے تھے۔اسحاق ڈار کے اس انٹرویو کو پاکستان کے کئی نمایاں ٹی وی چینلز اور پروگرامز میں دکھایا گیا اور اس پر خاصی بحث کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی چینلز کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر پیمرا کو شکایات درج کروائی گئی تھیں کہ جب پیمرا نے مفرور ملزمان کے ہر قسم کے بیان کو نشر کرنے سے منع کیا ہے تو پھر اسحاق ڈار کا انٹرویو کیسے چلایا جا رہا ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button