پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے سےمتعلق حتمی مشاورت کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو صبح طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ممکنہ قانون سازی پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی ، بابر اعوان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس سے متعلق قانون سازی بھی ہوگی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو صبح 11 بجے بلانے کے لیے سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی گئی۔

Back to top button