پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ
نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات بھی پنجاب حکومت کی جانب سے جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات بلدیاتی نظام کے تحت غیر جماعتی بنیاد پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔
پہلے صرف مئیر کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب اب نچلی سطح پر بھی بلدیاتی انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ میئراپنی کابینہ بھی تشکیل دے گا جس میں دو خواتین کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے۔ نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 سال کر دی گئی ۔
