پاؤں کی بدبو کو ختم کرنے والی جرابیں ایجاد

سائنس دانوں نے ایسی جرابیں تیار کرلیں جنہیں پہننے کے بعد پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
تھائی لینڈ کے محققین کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ زنک آکسائڈ کے نینو پارٹیکلز (زیڈنو – این پیز) سے پاؤں میں پسینے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بیکٹریا اور بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جس کی بنیاد پر محققین نے رائل تھائی ایئرفورس کی مدد سے ZnO-NP-coated جرابیں تیار کرلی ہیں۔ رائل تھائی ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے تحقیقی مطالعے کے مرکزی مصنف نے بتایا کہ ZnO-NP-coated جرابیں پیروں کی بدبو ختم کرنے اور پیٹڈ کیراٹولیسس (ایک طرح کا بیکٹیریل انفیکش) کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ محققین کا دعویٰ ہے کہ ZnO-NPs کے اینٹی بیکٹیریل، محفوظ اور انسانی جلد کے ساتھ مطابقت ہونے کی وجہ سے ان جرابوں کو پذیرائی ملے گی اور یہ جرابیں پیروں کی ناخوشگوار بیماریوں کو روکنے کے لئے استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھی استعمال ہو سکیں گی۔ یہ ٹرائل 14 تھائی نیول ریٹنگ اسکول میں 148 کیڈٹوں پر کیے گئے جو کہ ڈبل بلائنڈ ، بے ترتیب اور کنٹرول ٹرائل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button