پاکستانی باکسر عثمان وزیر اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت گئے

اسلام آباد: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اس کامیابی پر خوش ہیں۔

پاکستانی باکسر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیت افواجِ پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔

عثمان وزیر نے اپنی کامیابی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والوں کے نام بھی کردی۔

یہ کامیابی عثمان وزیر کے بین الاقوامی باکسنگ کیریئر میں ایک اور اہم اضافہ ہے، اس سے قبل بھی وہ متعدد انٹرنیشنل فائٹس میں کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔

Back to top button