پاکستانی خیراتی اداروں کیخلاف برطانیہ میں تحقیقات کا آغاز

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کی تصدیق کے بعد پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برطاینیہ کی چیریٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کررہے ہیں، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو کی گئیں شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس مہیا کئے گئے ہیں۔

Back to top button