پاکستانی شوبز انڈسٹری میں طلاقوں کا سیزن شروع


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں طلاقوں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، اداکاری سجل علی اور احد رضا میر، فیروز خان اورعلیزے سلطان اور عروہ حسین اور فرحان سعید میں علیحدگی کے بعد اب اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق ہو گئی ہے جس کی تصدیق دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے کر دی ہے۔

اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن ڈار نے مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے، دونوں کے مطابق انکی اولین ترجیح ان کا بیٹا روحام ہے جسکے لئے دونوں کی کوشش ہوگی کہ بہترین والدین ثابت ہو سکیں، عمران اشرف اور کرن ڈار نے اپنے انسٹا اسٹوری میں حرف بہ حرف ایک ہی پیغام شیئر کیا ہے۔ بیان میں عمران اشرف اور کرن نے لکھا ہے کہ ہم یہ اعلان بہت بھاری دل سے کر رہے ہیں کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڑی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی بنیادی فکر ہمارا بیٹا روحام رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے، ہم اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے نجی معاملات کا خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے زیرِ گردش تھیں۔کرن نے کچھ ماہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر عمران اشرف کا نام ہٹا دیا تھا اور اسکے بعد عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کردیں تھیں۔ واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ’روحام‘ ہے۔

Back to top button