پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 سیمی فائنل آج ہوگا

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 معرکہ آج سجے گا، دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔
جنوبی افریقہ میں جونیئر کرکٹرز عالمی کپ کے سیمی فائنل کیلئے آج ٹکرا رہے ہیں، میگا ایونٹ مییچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔


دونوں ٹیموں نے بڑے میچ کیلئے بڑی تیاریاں کرلیں، پاکستان کے تمام پلان فائنل، اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کو ہرانے والی قومی جونیئر ٹیم کا بنگلادیش سے میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا، ایونٹ کی ناقابل شکست قومی انڈرنائنٹین کھلاڑیوں نے جیت پر نظریں جما لیں۔


بھارتی جونیئر ٹیم بھی جیت کے لیے پرامید ہے، دونوں ٹیموں نے کامیابی کے دعوے کر رکھے ہیں۔
انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، روایتی حریف 9 بارعالمی کپ میں ٹکرائے ہی جس میں سے گرین شرٹس نے 5 میچز میں بھارت کو دھول چٹائی جب کہ 4 مرتبہ بھارتی ٹیم کامیاب رہی۔
پاکستان نے آخری بار 2010 کے ورلڈکپ میں عظیم گھمن کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد لگاتار آخری تین مقابلوں میں بھارت فاتح رہا ہے۔ بھارت کےجیت کے تسلسل کوبریک لگانا ہے تو پرفارمنس کا تڑکا لگانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button