پاکستان میں اپریل 2020 کے بعد کورونا کی کمی۔

جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے وہی پاکستان میں مثبت کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 مریض انتقال کر گئے جبکہ 516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اقدامات اور سربراہ نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے سوشل میڈیا پر پیش رفت کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ الحمداللہ کورونا وائرس کی آغاز سے اب تک ہمارے پاس مثبت کیسز کی تعداد کم ترین ہوچکی ہے، ایسے مریضوں کی تعداد بھی بہت کم ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد بھی سال میں کم ترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں لیکن ویکسی نیشن مہم جاری ہے، گزشتہ روز کورونا سے عالمی سطح پر 7 ہزار 500 اموات ہوئیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.34 فیصد ہے جبکہ ایک ہزار 445 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں اب تک ویکسین کی 10 کروڑ 20 لاکھ 67 ہزار 945 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں سے 6 کروڑ 93 لاکھ 41 ہزار 110 شہریوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 3 ہزار 110 افراد ویکسین کی مکمل۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ مثبت پیش رفت ہے، لیکن اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مریضوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کے بجائے ڈینگی میں مبتلا ہو رہی ہے۔
