پاکستان کو 70 سال میں پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 70 سال میں پہلی مرتبہ ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش ہوا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے تین صفر سے وائٹ واش کیا۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا  ٹیسٹ بھی ہارا تھا۔ اس سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے ہیری بروک شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے تھے، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔

Back to top button