پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے

 آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو2 ارب77کروڑ ڈالر مل گئے ہیں۔رکن ممالک کو رقوم کی منتقلی کے بارے میں جاری کردہ آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، کورونا امدادی پیکیج کے تحت رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لئے ہیں۔

اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی اور آئی ایم ایف کے رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔

Back to top button