خیبرپختونخوانےگندم کی فراہمی کیلئےپاسکوکوخط لکھ دیا

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کی فراہمی کے لئےپاسکوکو خط لکھ دیا۔
محکمہ خوراک کے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی قسط جاری کی جائے اور پاسکو منظور شدہ ٹھیکیداروں کیلئے گندم جاری کرے۔
خیبرپختونخوا محکمہ خورا ک کے خط میں کہا گیا ہےکہ سال 2024 میں کاٹی گئی گندم فراہم کی جائےگی، محکمہ خوراک کے پی گندم کی قیمت کی پیشگی ادائیگی کرچکا ہے، لہٰذا پاسکو پنجاب سے گندم کی بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنائے۔
محکمہ خوراک کے خط میں مزید کہا گیا ہےکہ گندم کی بروقت ترسیل کیلئےگندم لانے والے کنٹریکٹرز کو سہولت فراہم کی جائے، مالاکنڈ درگئی کیلئے ساڑھے 4 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے جب کہ لوئردیر کیلئے ساڑھے7 ہزار اور اپردیرکیلئے 500 میٹرک ٹن گندم مختص ہے۔
اس کے علاوہ سوات کیلئے ساڑھے 3 ہزار اور بونیر کو 5 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے، مانسہرہ کیلئے 3 ہزار جب کہ بٹگرام کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم مختص ہے۔
خط کے مطابق پنجاب کے مختلف مراکز بورے والا، خانیوال، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان سےگندم کی ترسیل ہوگی۔

Back to top button