ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دوں گا، امریکا ایران کو اقتصادی طور پر سخت نقصان پہنچائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگا فیول برداشت کرلیں گے، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران کو ہم بری طرح شکست دے چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایران کی ناکہ بندی جاری ہے، ان کا کوئی جہاز گزر نہیں سکتا۔
امریکی صدر نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملکوں کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔
آزاد کشمیر الیکشن: تیسرے مرحلے میں باغ کے دو حلقوں میں ری پولنگ کا آغاز
ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں ضرورت پڑی تو نیٹو ہمارے ساتھ نہیں تھا۔
