آزاد کشمیر الیکشن: تیسرے مرحلے میں باغ کے دو حلقوں میں ری پولنگ  کا آغاز

آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں جہاں ری پولنگ ہو رہی ہے۔

ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد 7 ہزار 4 ہے، جبکہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد 5 ہزار ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 

انگلینڈ میں شدید گرمی اور خشک سالی، جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی

خیال رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

Back to top button