پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔
پٹرول کی قیمت فی لٹر 325 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مجموعی مارجن 10 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کر دی۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھا کر مجموعی مارجن 10 روپے فی لٹر کر دیا ہے۔
بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 1 روپے 34 پیسے اضافے کے بعد ہڑتال ملتوی کر دی، جبکہ ڈیلرز کے 8 فیصد مارجن کے مطالبے پر ایک مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
