شہبازشریف 23سے25مئی تک دورہ چین کاشیڈول آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کا23 سے 25 مئی تک دورہ چین کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
شہباز شریف دورہ چین کے دوران چینی صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 برس مکمل ہونےکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
مزید برآں دورۂ چین میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر اہم بات چیت ہوگی۔
